ایس آئی یو نے کشتواڑ میں سرحد پار سے سرگرم دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپے مارے

0
0

لازوال ڈیسک

جموں//ایس آئی یو نے کشتواڑ میں دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔واضح رہے کشتواڑ پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے کشتواڑ ضلع کے کشتواڑ قصبہ اور سب ڈویژن چھاترو سمیت چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے کشتواڑ میں مقیم دہشت گردوں کے خلاف خصوصی این آئی اے کورٹ جموں کی ہدایات کے مطابق مارے گئے ہیں جو پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیرسے کام کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تلاشی صبح سویرے شروع ہوئی اور ان دہشت گردوں کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ پولیس کی خصوصی تفتیشی یونٹ دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے جن کی شناخت منظور احمد عرف طاہر انقلابی، نذیر احمد عرف شاہین، شبیر احمد عرف جنید، اقبال ریشی، محمد امین بھٹ اور محمد اقبال کے طور پر کی گئی ہے۔یاد رہے عدالتی حکم کے بعد ضلع کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ضلع میں مختلف ٹیموں کے ذریعے متعدد مقامات کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

وہیں کشتواڑ پولیس کو 23 دہشت گردوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ ملے ہیں جو کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ پاکستان اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے کام کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا