اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے نجی شعبے اور سرکاری ایجنسیوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر دیازور
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایسوچیم جموں و کشمیرکونسل کے چیئرمین اور بترا گروپ کے ڈائریکٹر مانک بترا کی قیادت میں ایسوسی ایٹڈ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (ایسوچیم) جے اینڈ کے کونسل کے ایک وفد نے جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (JKTPO)کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد جہانگیر سے ملاقات کی۔ وفد جس میں ایسوچیم جے اینڈ کے کونسل کے شریک چیئرمین اور ہوٹل ریڈیسن بلو جموں کے منیجنگ پارٹنر بھوپیش گپتا اور ایسوچیم جے اینڈ کے لداخ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیت کھجوریا شامل تھے، نے تجارتی فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات کی کھوج کی۔دریں اثناء جے کے ٹی پی او آفس میں منعقدہ اس میٹنگ نے ایسوچیم اور جے کے ٹی پی او کو خطے میں تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں پر تعاون کرنے کا موقع فراہم کیا۔اس موقع پر وفد نے ایک سازگار کاروباری ماحول کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر جموں و کشمیر کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔وہیںمیٹنگ کی اہم جھلکیوں میں تجارت کو فروغ دینے کے اقدامات اور جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اختراعی پروگراموں کی تلاش پر بات چیت شامل تھی۔اس دوران ایسوچیم جے اینڈ کے کونسل کے چیئرمین مانک بترا نے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے نجی شعبے اور سرکاری ایجنسیوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تجارت کو فروغ دینے میں ایسوچیم کے کردار پر روشنی ڈالی اور جے کے ٹی پی او کے اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے کونسل کے عزم کا اظہار کیا۔وہیںجے کے ٹی پی او کے ایم ڈی خالد جہانگیر نے معاشی ترقی کو فروغ دینے میں ایسوچیم کی گراں قدر شراکت کا اعتراف کیا اور جموں و کشمیر میں تجارت کو آسان بنانے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے تنظیم کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔