حیدرآباد10اگست(یواین آئی)وزیرشہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ ایرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کے ساتھ سیکورٹی کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے کہا کہ وہ شمس آباایرپورٹ پر چیکنگ اور سکیورٹی کے بارے میں چوکس رہیں اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ شہرحیدرآبادکے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایوی ایشن سیکورٹی کلچرل ویک کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی رام موہن نائیڈو نے پودا لگایا۔ انہوں نے اس موقع پرتمام سے خواہش کی کہ وہ اپنی ماں کے نام پر پودے لگانے کی مودی کی اپیل میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی آندھراپردیش این چندرا بابو کی دور اندیشی کی وجہ سے شمس آباد ایرپورٹ قومی سطح پر چوتھے مقام پر ہے۔ رام موہن نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ میں نئے ایرپورٹس کا قیام زیر غور ہے۔اس سلسلہ میں مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔