یواین اائی
نئی دہلی؍؍ٹیلی کام سروس کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے موبیلٹی، ایئرٹیل بزنس، ہومز، ایئرٹیل ڈیجیٹل اور نیکسٹرا بائے ایئرٹیل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ملک بھر کے 100 سے زیادہ کالجوں کے 700 سے زیادہ نئے گریجویٹس طلبا کو تقرر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔کمپنی نئے کالجوں میں اپنی موجودگی قائم کرنے کے لیے اپنے کیمپس پلیسمنٹ پروگرام کو فعال طور پر وسعت دے رہی ہے اور خاص روزگار جیسے کہ سیلز، انجینئرنگ اور بزنس سلوشنز پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔کمپنی نے آج یہاں کہا کہ دہلی-این سی آر ایرٹیل کے لئے ایک اہم ٹیلنٹ ہب بنا ہوا ہے۔ کمپنی آئی آئی آئی ٹی دہلی، ڈی ٹی یو، این ایس آئی ٹی، اندرا گاندھی ٹیکنیکل یونیورسٹی فار وومین ، انٹرنیشنل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، ایم ڈی آئی، ایف ایم ایس، ایمیٹی یونیورسٹی، دی نارتھ کیپ یونیورسٹی، گرو تیغ بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، فور اسکول آف مینجمنٹ، لال بہادر شاستری انسٹی ٹیوٹ ا?ف مینجمنٹ اور دروناچاریہ نے کالج آف انجینئرنگ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا۔