ایران ۔پاکستان کے مابین کشیدگی میں اضافہ

0
0

ایران میں پاکستانی میزائل حملوں میں سات افراد ہلاک: ایران

پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلایا، سفارتی تعلقات کے درجے میں تخفیف
لازوال ڈیسک
تہران/اسلام آبادایران اورپاکستان کے مابین کشیدگی تھمنے کانام نہیں لے رہی ہے، جمعرات کوتہران نے الزام عائدکیاکہ پاکستانی میزائل حملے میں اس کے سات شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے،

وہیں بلوچستان میں ایرانی میزائل حملے کے بعد پاکستان نے بدھ کے روز ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر کو ملک سے جانے کا حکم دیا۔محکمہ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے حملے کو غیر قانونی اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حملے کے خلاف جوابی کارروائی کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان اور بلوچستان کے سرحدی گاو¿ں پر جمعرات کے روز پاکستان کے میزائل حملوں میں تین خواتین اور چار بچوں سمیت سات غیر ایرانی شہریوں کی موت ہوگئی ڈپٹی گورنرعلی رضا مرہماتی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ اطلاع دی اس سے قبل پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر متعدد درست حملے کیے ہیں جن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے مسٹر مرہماتی کے حوالے سے کہا، "آج تقریباً 04:30 بجے کئی دھماکے سنے گئے، کیونکہ ہمارا ایک سرحدی گاو¿ں پاکستانی میزائل حملے کی زد میں آگیا۔

حملے میں مہلوکہ تین خواتین اور چار بچے جو کہ غیر ایرانی شہری تھے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سیستان اور بلوچستان کے شہر سروان کے نزدیک ایک دھماکے کی آواز سنی گئی، لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وہیںبلوچستان میں ایرانی میزائل حملے کے بعد پاکستان نے بدھ کے روز ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر کو ملک سے جانے کا حکم دیا۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے حملے کو غیر قانونی اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حملے کے خلاف جوابی کارروائی کا حق ہے۔حملے کے بعد جاری ہونے والے دونوں بیانات میں ایران کو اپنے اقدامات کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ”پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان میں ایرانی سفیر، جو اس وقت اپنے ملک میں ہی موجود ہیں، فی الحال واپس نہیں آ سکیں گے“۔پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق، ایک سینئر اہلکار نے عسکری ردعمل کو مسترد نہیں کیا ہے۔ پاکستان ایران کے حملوں کو نہ صرف خودمختاری کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھتا ہے، بلکہ ایک وسیع علاقائی تنازعہ کے لیے ممکنہ اشتعال کے طور پر بھی دیکھتا ہے، جو موجودہ کشیدہ علاقائی ماحول میں بڑھ سکتا ہے۔

سفارتی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب اس خلاف ورزی کا ذمہ دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے کے متعدد ذرائع کے باوجود یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کے خلاف کی گئی ہے، جس میں واضح طور پر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

دریں اثناء، چین نے پاکستان اور ایران دونوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔امریکہ نے پاکستان، عراق اور شام میں حالیہ ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔(مشمولات :یواین آئی)

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا