ایران کے نائب صدر ظریف حکومت کی تشکیل پراختلافات کے باعث استعفیٰ دیں گے

0
0

تہران، 12 اگست (یو این آئی) ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور اور سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر ظریف کو 2 اگست کو ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے اسٹریٹجک امور کے لئے نائب صدر مقرر کیا تھا۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مسٹر ظریف کے ممکنہ استعفیٰ کی وجہ ملک کی نئی کابینہ کی تشکیل پر اختلاف ہو سکتا ہے۔

مسٹر پزشکیان نے اتوار کو ملکی پارلیمنٹ میں ان سیاستدانوں کی فہرست پیش کی تھی جن کے ساتھ انہوں نے نئی کابینہ کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی۔ اس میں تجویز کردہ 19 امیدواروں میں سے صرف ایک خاتون ہے۔ مسٹر ظریف نے ایکس پرکہا، ’’میں اپنے کام کے نتائج سے خوش ہوں اور مجھے شرم آتی ہے کہ میں کمیٹیوں کی ماہرانہ رائے اور خواتین، نوجوانوں اور رشتہ داروں کی موجودگی کو مناسب طریقے سے حاصل نہیں کر سکا، جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا۔ بلاشبہ، ابھی کچھ نائب صدر باقی ہیں، امید ہے کہ وہ اس کمی کو پورا کر لیں گے۔

سابق وزیر نے نئی حکومت کے نمائندوں کوکامیابی کی خواہش کی اور کابینہ کے لیے امیدواروں کے انتخاب میں حصہ لینے کے موقع کے لئے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا