ایران میں انقلاب سے جبر وتشدد برآمد ہوا،اب ناکام ہوچکا ،ڈونلڈ ٹرمپ

0
0

طویل عرصے سے مصائب کا شکار ایرانی ایک روشن مستقبل کے حق دار ہیں،امریکی صدر کا ٹوئیٹ
ےو این این
واشنگٹن //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں چار عشرے قبل (1979ءمیں) برپا شدہ انقلاب اب مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے ایران میں انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر انگریزی کے علاوہ فارسی زبان میں بھی ایک ٹویٹ جاری کی ۔انھوں نے لکھا کہ کرپشن کے 40 سال ، جبرواستبداد کے 40 سال ،دہشت گردی کے 40 سال ، ایران میں نظام نے صرف ناکامی کے 40 سال ہی دیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طویل عرصے سے مصائب کا شکار ایرانی ایک روشن مستقبل کے حق دار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا