عدیس ابابا، // ایتھوپیا میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں کم از کم 1,358 افراد ہلاک ہوئے۔ ایتھوپیا کی حکومت نے بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ایتھوپیا کی حکومت کے وزیر برائے ریاستی مواصلاتی خدمات سیلاماوت کاسا نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ مشرقی افریقی ملک میں مہلک ٹریفک حادثات نے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
مسٹر کاسا نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد موجودہ 2023-2024 ایتھوپیا کے مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی مدت میں سب سے اوپر ہے، جو 8 جولائی 2023 کو شروع ہوا تھا، حادثات میں مزید 2,672 افراد شدید زخمی ہوئے جس سے اس ملک کو 1.9 بلین ایتھوپیائی برر (33 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
مسٹر کاسا کے مطابق اسٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں 60 فیصد سے زیادہ ٹریفک حادثات میں ڈرائیوروں کی غلطی ہوتی ہے۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ بڑھتی ہوئی معیشت اور بڑھتے ہوئے متوسط طبقے کے ساتھ مشرقی افریقی ملک میں گزشتہ کئی برسوں میں گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔