یواین آئی
سرینگر حریت (گ) ترجمان ایاز اکبر اور حریت (ع) میڈیا ایڈوائزر شاہد الاسلام نے تہاڑ جیل سے بھیجے گئے اپنے ایک مشترکہ تحریری بیان میں مرحوم شجاعت بخاری کے قتل ناحق پر اپنے دُکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی¿ درجات کے لئے دعا کی ہے۔ مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعے کی غیرجانبدارانہ اور ٹائم باو¿نڈ تحقیقات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ حریت راہنماو¿ں نے کہا کہ ’یہ ایک الارمنگ سچویشن ہے اور اس کے پس پردہ ذمہ دار نامعلوم ہاتھوں کو پہچاننے کی سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں تو ریاست میں اس نوعیت کی پُراسرار ہلاکتوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے کا احتمال ہے اور اس کی آڑ میں آزادی پسند قیادت کو بھی زک پہچانے کی کوششیں بروئے کار لائی جاسکتی ہیں‘۔ حریت لیڈران نے مرحوم شجاعت بخاری کو ایک اعلیٰ پائے کا باصلاحت صحافی اور شریف النفس انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے منسلک ہونے کے باعث ہم دونوں کو ان کے ساتھ ٹیلی فون پر اکثر رابطہ رکھنا پڑتا تھا اور وہ ہر وقت معاون اور اکاموڈیٹو ثابت ہوجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا قتل آزادی¿ صحافت اور آزادی¿ اظہار رائے پر براہ براست طور پر حملہ ہے اور کسی بھی مہذب سماج میں اس طرح کی جنوبی کاروائیوں کے لئے کوئی بھی جگہ اور کوئی بھی گنجائش نہیں ہے۔ یہ انسانیت کا خون ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ شاہد الاسلام اور ایاز اکبر نے مرحوم کے اہل خانہ اور خاص طور سے اہلیہ اور بچوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم ان کے غم میں برابر کے شریک اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دست بدعا ہیں کہ وہ انہیں یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق نصیب کرے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین‘۔