ایئر مارشل امرپریت سنگھ کو ایئر سروس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا

0
0

لازوال ڈیسک

https://www.thehindu.com/news/national/air-marshal-ap-singh-appointed-next-chief-of-air-force/article68667020.ece

نئی دہلی؍؍فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل امر پریت سنگھ کو فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔وزارت دفاع کے مطابق انہیں 30 ستمبر سے ائیر چیف مارشل کے عہدے پر چیف آف دی ائیر سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ذمہ داری فضائیہ کے موجودہ سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری کے جانشین ہوں گے۔ مسٹر چودھری 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
ایئر مارشل امر پریت سنگھ، 27 اکتوبر 1964 کو پیدا ہوئے، دسمبر 1984 میں ہندوستانی فضائیہ کے فائٹر پائلٹ اسٹریم میں انہوں نے کمیشن حاصل کیا۔ تقریباً 40 سال کی طویل اور گرانقدر خدمات کے دوران انہوں نے مختلف کمانڈز، اسٹاف میں خدمات انجام دیں۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم، ایئر آفیسر ایک قابل فلائٹ انسٹرکٹر اور ایک تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ ہیں ، جن کے پاس مختلف قسم کے فکسڈ اور روٹری ونگ ہوائی جہازوں پر 5,000 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرنے کا تجربہ ہے۔
اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک آپریشنل فائٹر اسکواڈرن اور فرنٹ لائن ایئر بیس کی کمانڈ کی۔ ایک ٹیسٹ پائلٹ کے طور پر انہوں نے ماسکو، روس میں مگ۔ 29 اپ گریڈ پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی قیادت کی۔ وہ نیشنل فلائٹ ٹیسٹ سینٹر میں پروجیکٹ ڈائریکٹر (فلائٹ ٹیسٹ) بھی رہ چکے ہیں اور انہیں ہلکے جنگی طیارے تیجس کی فلائٹ ٹیسٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ میں کمانڈر ایئر ڈیفنس اور ایسٹرن ایئر کمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کی اہم تقرریوں پر کام کیا ہے۔ وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف کا چارج سنبھالنے سے پہلے وہ سینٹرل ائیر کمانڈ کے ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف تھے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا