’ اگر35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو ریاست کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں ‘

0
0

بھاجپا 35A کو ذاتی مفادات کی خاطر ووٹ بنک کے طور پر استعمال کر رہی ہے:طاہر فضل

سرنکوٹ// ہندوستانی آئین کی دفعہ 35 اے کے تحت ہندوستانی شہریوں کو کشمیر میں زمین خریدنے، سرکاری نوکریاں حاصل کرنے، ووٹ ڈالنے اور دوسری سرکاری مراعات کا قانونی حق نہیں ہے۔یہ دراصل دفعہ 370 کی ہی ایک ذیلی دفعہ ہے جسے تقریبا بہتر برس قبل ہندوستانی آئین میں شامل کیا گیا تھا۔ دفعہ 35A جس کی ر±و سے بھارتی وفاق میں کشمیر کو ایک علیحدہ حیثیت حاصل ہے۔ہندوستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا اقتدار قائم ہوتے ہی دفعہ 35A کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں جسے بے جے پی بظاہر طور پر سیاسی مفادات کی خاطر استعمال کر رہی ہے۔دفعہ35A پر شنوائی کو ملک کی سب اعلی عدالت میں اس سے قبل بارہا موخر کیا جا چکا ہے چونکہ اس معاملے میں ریاست جموں و کشمیر میں حالات خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ دفعہ 35A کے دفاع میں حلقہ انتخاب سرنکوٹ کی مختلف پنچایتوں سے منتخب ہوئے سرپنچوں نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دفعہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس صورت میں ریاست کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اور ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔پنچایت ہل کاکا کے سرپنچ طاہر فضل نے اس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی قبل جب ان کا علاقہ ملی ٹینسی کی شدید زد میں تھا اور اس وقت انہوں نے آرمی کے ساتھ ملکر ملی ٹینسی کا مکمل خاتمہ کیا اور اب لوگ امن کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر دفعہ 35A کے ساتھ چھیڑ خانی کی جاتی ہے تو دوبارہ وہی رویہ یہاں کے لوگ اپنائیں گے جس سے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچے گا جس کی ذمہ دار موجودہ مرکزی سرکار ہو گی جو سیاسی مفادات خاطر ریاست کے عوام کو سڑکوں پر اترنے کے لئے مجبور کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام نے ملک کی سالمیت کو لیکر ملکی مفادات کو ترجیح دی ہے اور عوام ریاست میں امن چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی دفعہ 35A کو ذاتی مفادات کی خاطر ووٹ بنک کے طور پر استعمال کر رہی ہے جس سے ریاستی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔انہوں نے ملک کے دانشور سیاسی راہنماوں سے اپیل کی ہے دفعہ 35A کے ساتھ چھیڑ خانی پر روک تھام لگائی جائے جو ریاستی امن کے لئے سود مند ہو گا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا