- آج ہی آصفہ کیس کو سی بی آئی کے حوالے کریں گے: جتیندر سنگھ
یواین آئی
جموں؍؍ وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آصفہ عصمت دری و قتل کیس کو قومی جانچ ایجنسی سی بی آئی کے حوالے کرنے میں بی جے پی اور مرکزی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کہتی ہے توہم آج ہی اس کیس کو سی بی آئی کے سپرد کریں گے۔ جتیندر سنگھ نے منگل کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’جہاں تک ہمارا تعلق ہے کیس کو سی بی آئی کے حوالے کرنے میں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر ریاستی سرکار ہمیں آج کہتی ہے تو ہم آج ہی اس کیس کو سی بی آئی کے حوالے کریں گے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے عدالت کے ذریعے اس واقعہ کی سی بی آئی انکوائری کرائی جاسکتی ہے‘۔