وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ہاتھ مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت:مظفر حسین بیگ
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما مرزا مظفر حُسین بیگ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ہاتھ مضبوط کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جبکہ ملازمین کی طرف سے احتجاج کے بغیر ہی پے کمیشن لاگو ہوا ہے ورنہ ماضی میں ہمیشہ ملازمین کو اس کے لئے طویل جدوجہد کرنا پڑتی تھی اُنہوں نے کہا کہ کٹھوعہ واقعہ پر محبوبہ مفتی نے سخت موقف اختیار کیا اور انصاف کے لئے اقتدار قربان کرنے کے لئے بھی تیار ہوئی وہ اس بات کا صاف اور واضح اشارہ ہے کہ اُن کے اندر کس قدر درد موجود ہے اگر دوسرا کوئی اسی جگہ ہوتا تو اقتدار کے لئے کب خود سپردگی کی ہوتی جس کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ اُنہوں نے کانگریس رہنما سلمان خورشید کے اعتراف جُرم والے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستی کانگریس کارکنان سے کہا کہ وہ پی ڈی پی میں شامل ہوجائیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ ریاست کی سالمیت و بقاءکے لئے محبوبہ مفتی کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں کہ سابق نائب جمہوریہ ہند ذاکر حُسین کے نواسے اور کانگریس رہنما خورشید عالم کے فرزند اور کانگریسی گھرانہ میں پیدا ہونے والے سلمان خورشید نے حقیقت کا اعتراف کیا ہے جس سے سب کچھ صاف اور واضح ہوتا ہے یوں بھی کانگریس جماعت کا دوغلہ پن کٹھوعہ واقعہ میں سب کے سامنے عیاں ہوا ہے جب اُنہوں نے ملزمان کے حق میں جاری احتجاج میں شامل ہو کر ملزمان کو بچانے کے لئے نام نہاد CBIتحقیقات کے مطالبہ کسی کھلے عام حمایت کی تھی یہ وہ وقت ہے جب نہ صرف ریاست یا ملک بلکہ پوری دُنیا ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کررہے تھے۔