اکھنور نے شری رام مندرپران پرتیشتھامذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی

0
0

اکھنور کے سنگل موڑ میں پران پرتیشتھا کا براہ راست ٹیلی کاسٹ رام بھکتوں نے دیکھا
لازوال ڈیسک
اکھنور؍؍اکھنور مکمل طور پر روحانی رنگوں میں ڈوبا ہوا تھا کیونکہ ایودھیا میں شری رام مندر کے پران پرتیشتھا کے موقع پر تمام مندروں میں خصوصی تقاریب کی گئیں۔وہیں اکھنور کامیشور مندر، جیو پوٹا مندر، پلی والا مندر، سما دیو استھان، رام مندر مائرہ جاگیر اور دیگر کئی منادر کوکو پھولوں، چراغوں اور بھگوا جھنڈوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔اس سلسلے میںرادھا چوک اور اکھنور کے سنگل موڑ میں پران پرتیشتھا کا براہ راست ٹیلی کاسٹ رام بھکتوں نے دیکھا۔ پران پرتیستھا کے بعد شری رام لیلا کلب کے ممبران رادھا چوک پر جمع ہوئے اور بھگوان رام کی آرتی کی۔وہیں پکا ڈنگہ، مانڈا، سرحد چوک اور بس اسٹینڈ میں مختلف مقامات پر عقیدت مندوں کی جانب سے پرساد اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ دریں اثنا، این جی او ٹیم امید کے ارکان نے اکھنور کی جئے ما سوربھی گوشالا میں مویشیوں کا چارہ اور دیگر اشیاء عطیہ کرکے شری رام مندر کے "پران پرتیشتھا” کا جشن منایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا