کلیتھ حادثے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج
یواین آئی
سری نگر؍؍جموں کے اکھنور میں پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں دو مسافر ہلاک جبکہ 16دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اکھنور جموں کے کالیتھ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 18افراد زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے مزید تین کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
اَکھنور سے ناریانہ جانے والی ایک میٹاڈور (منی بس) کل کھور سب ڈویژن کے کلیٹھ میں ایک اَلمناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ڈِسٹرکٹ مجسٹریٹ سچن کمار واشیا نے اعلان کیا کہ متوفی کے لواحقین کو مالی اِمداد فراہم کی جائے گی۔ اُنہوں نے اِس بات کی بھی تصدیق کی کہ منی بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔زخمی مسافر ایس ڈی ایچ اَکھنور میں زیر علاج ہیں جہاں اُنہیں مناسب طبی خدمات فراہم کی جارہی ہے۔