اکھنور تصادم میں دہشت گردہلاک،اسلحہ برآمد

0
0

ماہرفوجی کتا’فینٹم‘ جان بحق،وسیع علاقے کامحاصرہ،جدید ترین ٹینکیں اور این ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی

لازوال ڈیسک

جموں؍؍، ضلع جموں کی تحصیل اکھنورکے سنجوانی سیکٹر میں ایل او سی کے قریب دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایک روزہ طویل مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جب کہ فوجی آپریشن کے دوران فوج کا ماہر کتا ’فینٹم‘ بھی جان کی بازی ہار گیا۔فوجی ترجمان کے مطابق، دہشت گردوں سے شدید مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد کی لاش اور ہتھیار برآمد ہوا ہے، جبکہ باقی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا گھیراؤ اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔ فوج نے علاقے میں اضافی نفری، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز تعینات کر دیے ہیں تاکہ زمینی افواج کو مکمل معاونت حاصل ہو۔

https://joinindianarmy.nic.in/
تفصیلات کے مطابق، یہ مقابلہ صبح اس وقت شروع ہوا جب تین دہشت گردوں کے ایک گروپ نے آرمی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے آرمی ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا گیا، مگر خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم، سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن میں نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) کے کمانڈوز بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ روسی ساختہ ’بوئے وایہ مشینا پیکھوٹی‘ گاڑی کو بھی استعمال میں لایا گیا ہے۔ فوج نے علاقے میں تمام ممکنہ فرار راستے بند کر دیے ہیں اور علاقے میں موجود مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
فوج کے وائیٹ نائٹ کور نے اپنے ایک بیان میں دہشت گرد کے مارے جانے کی تصدیق کی اور ’فینٹم‘ کتے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان نے کہا، ’’ہم اپنے بہادر ساتھی ’فینٹم‘ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جس نے اپنی جان قربان کر دی۔‘‘ڈی آئی جی جموں، شیو کمار اور اے ڈی جی پی جموں، آنند جین نے بھی مقام واقعہ کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔ سیکورٹی فورسز نے مشتبہ مقامات پر راکٹ لانچرز سے فائرنگ بھی کی، جہاں انہیں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا شبہ ہے۔پولیس ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور کہا کہ علاقے میں صورت حال قابو میں ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا