ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//گزشتہ دنوں ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی جس میں متعدد ہائی اسکولوں کو ہائر سکینڈری کا درجہ دیا گیا – اس فہرست میں تحصیل منڈی کے گاو¿ں اڑائی کا ہائی اسکول بھی تھا جسے عرصہ دراز کے بعد ہائر اسکنڈری کا درجہ ملا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی – ہائر اسکنڈری کے معاملہ کو لیکر 2014 سے اڑائی گاو¿ں کی قیادت اور عام لوگوں نے کوشش شروع کی تھی لیکن گزشتہ سرکاروں کی جانب سے اول تو اس معاملہ کو ترجیح نہیں دی گئی اور اگر کسی حد تک ترجیح دی بھی گئی تو اس سکول کو ہائرا سکنڈری کا درجہ نہیں دیا گیا یعنی زمینی سطح پر اڑائی کے ہائی اسکول کو ہائر اسکنڈری کا درجہ دینے کے حوالے سے کم ہی ترجیح دی گئی – گزشتہ روز ریاستی انتظامیہ کی جانب سے جاری فہرست میں اڑائی کی عوام میں بے حد خوشی دیکھنے کو ملی اور انہوں نے اس حوالے سے گورنر گورنر انتظامیہ اور کمشنر سکریٹری اسکول ایجوکیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ چند افراد کو فائدہ نہیں دے گا بلکہ پورا گاو¿ں اس فیصلہ سے فیضیاب ہو گا – ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے بچوں میں قابلیت کی کمی نہیں ہے اور گزشتہ امتحانی نتائج میں یہ بات ظاہر ہو گئی ہے لیکن بچوں کو اسکول جانے کے لئے کئی کلو میٹر پیدل چل کر گاڑی تک پہنچنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے انہیں پڑھائی کے لئے وقت نہیں ملتا تھا – ان کے مطابق اب جبکہ سکول یہیں پر ہو گا تو بچے اپنا وقت بچا کر مزید پڑھائی کریں گے اور یہاں کا نام روشن کریں گے۔