اڑائی پیراں میں سڑک کی کھدائی سے قبرستان کھسکنے کا معاملہ

0
0

نہ بنی سڑک نہ رہی زمین اب قبرستان بھی خطرے میں:مقامی لوگ
ریاض ملک
منڈی؍؍گاؤں اڑائی پنچائیت پیراں کے وارڈ نمبر 9محلہ گلی کے مقام پر سڑک کھودائی کی وجہ سے قبرستان خطرے میں ہیں۔اس وقت نہ یہاں سڑک نہ ہی زمین کسی کام کی اور اب وقت یہ آگیاہے کہ قبرستان بھی پھسل رہاہے۔ یہاں تک کہ تازہ قبروں میں بھی دراڑیں آچکی ہے۔ مقامی باشندہ بشیر احمد گنائی لیاقت حسین نے مزید بات کرتے ہوٗے کہاکہ اس وقت ہم پریشان ہیں۔ پورے محلے کا یہ قبرستان تھا جو اس وقت پسی کی زد میں ہے۔سڑک نکلانے والوں کو فون کہاجاتاہے تو وہ بھی کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔ ادھر بہت بڑی پسی پڑ چکی ہے۔قبرستان کو بہت زیادہ خطرہ لائحق ہے۔ یہاں تک کہ تازہ قبروں میں بھی دراڑیں آچکی ہیں۔ انہوں نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ زمین کو برباد کردیاہے۔ سڑک بھی نہ بنی اور اب قبرستان بھی خطرے میں ہیں۔ متعلقہ سرپنچ سے جب اس حوالے سے بات کی گئی تو ان کا کہناتھاکہ واقع ہی یہ نقصان ہے۔ لیکن اس وقت ہمارے پاس کوئی ایمرجنسی فنڈ زنہیں ہے۔ البتہ اگر اس قبرستان کو ڈنگہ وغیرہ لگاکر بچایاجائے۔ آئندہ کسی پنچائیت پلان میں اس کو ترتیب دیکر رکھ لیاجائیگا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ تحصیلدار اور بلاک ترقیاتی آفیسر کو ھدایات جاری کریںجو موقع ملاحظہ کرکے ان قبرستان کی حفاظت کا بندوبست کیاجائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا