اڑائی میں ڈار کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسٹار کلب نے 26 رن سے جیت درج کی

0
0

نوجوانوں کا کھیل کی طرف رحجان خوش آئند،مزید وسائل میسر کرنے کی ضرورت: مقررین
ریاض ملک
منڈی؍؍ نوجوانوں کو منشیات اور دوسرے برے کاموں سے دور رکھنے کے لئے ضروری ہیکہ انہیں صیح سیمت میں پلیٹ فارم مہیا کیاجاے۔ تاکہ نوجوان اپنی صلاحتوں کو بروے کار لاتے ہوے ملک کی ترقی میں مدد گار ثابت ہو۔ جس کو مد نظر رکھتے ہویگاوں اڑائی میں ڈار T10کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ٹورنامنٹ کھیلاگیا۔ جس میں گاوں کی تینوں پنچائیتوں کی 16ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس کا آج فائینل میچ کھیلا گیا۔ فائینل میچ رائیزنگ سٹارکلب اور سٹار کلب حویلی کے مابین کھیلاگیا۔ جس میں رئیزنگ سٹار کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ لیا۔ سٹار کلب نے مقررہ دس اوروں میں اٹھ وکٹوں کے نقصان پر 122رن سکور کئے۔ اور 123کا حدف ریزینگ سٹارکلب کے سامنے رکھا۔ جبکہ ریزنگ سٹار کلب کی ٹیم مقررہ دس اوروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 96رن ہی بناپائی۔ اس طرح میچ نے یکطرفہ رخ اختیار کرلیا۔ اور سٹار کلب نے یہ فائینل میچ 26 رن سے جیت لیا۔ مین اف دی میچ شکیل احمد ملک اور مین آف دی سیریز راشد بخاری قرار پایا۔ اس دوران انعامات اور تمغوں کی تقسیم کاری تقریب کے دوران مہمان خصوصی پیر پنچال عوامی ڈولپمنٹ فورم کے چئیرمین محمد فرید ملک جبکہ مہمان زی وقار تنویر احمد چوہدری اور جاوید احمد لون اور مہمان اعزازی ہیڈ ماسٹر محمد خورشید موجود رہے۔ ان کے علاوہ ماسٹر محمد ریاض ٹھکر ماسٹر مسعود احمد کسانہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ جیت ہار اگر چہ کھیل کود کا ایک ضروری حصہ ہے لیکن دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیاگیا۔جس پر مہانوں نے دونوں ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتے مزید بڑھ چڑھ کر کھیلنے کی تلقین کی۔ پروگرام کی نظامت نوجوان سماجی کارکن اخلاق احمد پرے کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہویعلاقع میں کھیل کود کے لئے میدان تعمیر کئے جانے کی مانگ کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا