انتظامیہ فصلوں اور زمینوں کے نقصان کا معائینہ کے لئے ٹیم مقرر کرنے کی مانگ
ریاض ملک
منڈی تحصیل منڈی کے گاوں اڑائی کے پنچائیت ملکاں اڑائی پیراں میں شدید بارشوں سے بھاری نقصانات ہوئے ہیں۔ منڈی سے اڑائی روڈ تنگ کٹھہ سے سڑک دریابرد ہوچکی ہے۔ اڑائی ملکاں کا رابطہ سڑک سے کٹ چکاہے۔ ٹرالیوں کے لئے جو راستہ دریاکے بیچ بنایا گیا تھا وہ بھی دریابرد ہوگیاہے۔حویلی تا گلی ہاڑی روڈ پر متعدد جگہ پسیاں پڑ چکی ہیں۔ دوسری جانب فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہواہے۔ اڑائی ملکاں پیراں اور حویلی میں فصلیں بڑے پیمانے پر برباد ہوئی ہیں۔یہاں متعدد محلہ جات میں پسیوں کی وجہ سے فصل تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔اس حوالے سے سرپنچ حلقہ محمد اسلم ملک نے کہاکہ اس بارش سے تحصیل منڈی کے متعدد علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچائی ہے وہیں اڑائی ملکاں کو بھی سڑک ہوتے ہوے رابطہ کو منقطع ہوگیاہے۔ملکاں پنچایت کے موریاں تارگڑھ سکی کھیت نلا پیراں اور حویلی میں بھی فصلوں ک ابھاری نقصان ہواہے۔کیوں کہ یہاں ابھی تک پل نہیں ہے۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے مانگ کی ہے کہ وہ جلد از جلد اڑائی کی سڑک اڑائی ملکاں کے پل کے حوالے سے معائینہ کریں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ سے اور لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان بارشوں سے ہوئے نقصان اور سڑکوں کی تباہی پسیوں سے ہوے نقصان کے لئے ٹیم مقرر کرکے معائینہ کروایاجائے۔تاکہ لوگوں کے ساتھ انصاف کا معاملہ ہوسکے۔