اڑائی سڑک کا کام سست روی کا شکار

0
0

عوام نے جلد از جلد کام مکمل کرنے کی کی مانگ
ریاض ملک
منڈی //منڈی اڑائی کٹھہ سے اڑائی حویلی تک روڈکی دوبارہ تعمیر کا کام گزشتہ قریب تین ماہ سے شروع ہے مگر ابھی تک قریب دوسو میٹر روڈ کے ڈنگے ہی لگاے گیے ہیں وہ بھی دریامیں ، باقی کا جوں کا توں پڑا ہوا ہے ۔ اس بارے میں بات کرتے ہوے لوگوں نے کہا کہ ہر بار عوام اڑائی کے ساتھ اسی طرح ناانصافی ہوتی رہی ہے اوراج پھر دوبارہ روڈکو بلکل دریاکے بیچ میں ڈنگے دیے جارہے ہیں ۔جو کہ سراسر عوام اڑائی کے ساتھ دھوکہ ہے – کیوں کہ اگر روڈ کو سروے کے مطابق بنایاجاتا تو پہلے ہی 2014 میں یہ سڑک دریاکی نزر نہ ہوتی مگر اج پھر اس سے بھی اگے دریاکے بیچ سڑک کے ڈنگے دیے جارہے ہیں اور دوسری جانب عوام نے کہا کہ یہاں سے پتھر نکال کر ٹھیکدار نے دوسرےکاموں میں استعمال کیے ہیں اور یہاں لا کام جوں کا توں پڑا ہوا ہے انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اور ایکسین پی ایم جی ایس وائی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس روڈکے کام میں سرت لائیں اور دریا کے بجاے پیچھے کھودائی اور پتھروں کی کٹائی کی جاے – ورنہ پھر اتنا پیسہ خرچ کرکے تھوڑےسے دریاسے یہ سڑک دریابرد ہوجاے گی – کس کا خمیازہ عوام اڑائی کو بھگتنا پڑتاہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا