بگوٹا، 2 جولائی (یو این آئی) کولمبیا کی فضائیہ کے دو طیارے وسطی کولمبیا کے میٹا میں گر کر تباہ ہو گئے۔
یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔
ہیرالڈو ڈیل نورٹے نے بتایا کہ طیارے ہفتہ کواپیائے گاؤں میں گر کر تباہ ہوئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دو طیارے آپس میں ٹکرا کر زمین پر گرتے نظر آ رہے ہیں۔ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
کولمبیا کی فضائیہ کا بیس اپیائے گاؤں میں واقع ہے۔ ہیرالڈو ڈیل نارٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی فوٹیج کو دیکھتے ہوئے، یہ حادثہ بیس کے ہی علاقے میں پیش آیا۔