اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

0
0

نئی دہلی، //پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں لاپرواہی کے مسئلے پر آج مسلسل تیسرے دن راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 11.30 اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی، جس کی وجہ سے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات کا انعقاد نہ ہو سکا۔

پیر کی صبح التواء کے بعد جب چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے 11.30 بجے ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن ارکان نے پھر شور مچانا شروع کر دیا۔ انہوں نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور ایوان کی کارروائی کو آگے بڑھنے دیں۔ چیئرمین نے بی جے پی کی کانتا کردم سے کہا کہ وہ اپنی بات وقفہ صفر کے دوران پیش کریں۔ شور شرابے کے درمیان انہوں نے کرناٹک میں ایک خاتون کی پٹائی اور بدسلوکی کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت اور پولس کی طرف سے ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی اور کرناٹک ہائی کورٹ نے اس کے لئے پولس کی سرزنش کی ہے۔

اس دوران مسٹر دھنکھڑ نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ونے وشوام سے کہا کہ آپ مجھے اپنے غلط طرز عمل سے سخت قدم اٹھانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ جب اپوزیشن ارکان پرسکون نہ ہوئے تو انہوں نے ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل جیسے ہی انہوں نے کارروائی شروع کی، انہوں نے خصوصی گیلری میں بیٹھے سری لنکن پارلیمنٹ کے وفد کے ارکان کا خیرمقدم کیا اور ان کے ہندوستان میں کامیاب قیام کی خواہش کی۔ انہوں نے بتایا کہ وفد ہفتہ کے روز ہندوستان آیا تھا اور وفد اورنگ آباد بھی جائے گا۔

اس سے قبل صبح بھی اپوزیشن کے ہنگامے کے پیش نظر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی تھی۔ گزشتہ ہفتے جمعرات اور جمعہ کے روز بھی اسی معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں لاپروائی کے معاملے پر ایوان میں بحث اور وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا