’اپنے ووٹ کی طاقت پر یقین رکھیں‘

0
0

جی ڈی سی بنی نے سویپ 2024 کے بینر تلے پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا
لازوال ڈیسک
بنی؍؍ جی ڈی سی بنی نے طلباء کے لیے سویپ کے بینر تلے پوسٹر سازی کے مقابلہ کا انعقاد کیا۔اس تقریب کا انعقاد پرنسپل کی نگرانی اور رہنمائی میں کیا گیا۔وہیں کالج پروفیسر (ڈاکٹر) منیشا سروپ کوہلی اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئیںجبکہ پروگرام کے آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر رئیس احمد گنائی اور پروفیسر ماجد رفیق نے سرانجام دیئے۔وہیں پروفیسر نصیب بھگت نے اس سیشن کی افتتاحی تقریر کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر نشا دیوی، پروفیسر عشرت بانو، پروفیسر سندیپ شان نے اپنی موجودگی سے اس سیشن کو خوب محظوظ کیا۔تاہم پوسٹر سازی کے مقابلے کے عنوانات’ووٹ کرنا ہے، ایک ساتھ آئیں اور ووٹ دیں، اپنے ووٹ کی طاقت پر یقین رکھیں‘ تھے۔اس دوران طلباء نے ناقابل یقین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور متعلقہ نعروں کے ساتھ خوبصورت پینٹنگز اور خاکوں کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا