جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے اپنی پارٹی کے لیڈران کا جائزہ اجلاس؛ تنظیمی امور اور اہم عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی رہنماؤں اور سینئر کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں اپنی سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم میں سْرعت لائیں۔موصولہ بیان کے مطابق، سید محمد الطاف بخاری آج سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پر منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس اجلاس میں پارٹی لیڈران نے جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا اور کئی اہم تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر بات چیت کی۔ میٹنگ میں بعض سینئر پارٹی لیڈران بھی موجود تھے۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Altaf_Bukhari
بیان کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اہم مسائل پر مفصل بات چیت کی اور اپنے اپنے علاقوں سے زمینی سطح کے فیڈ بیک کو شیئر کیا۔ علاوہ اس کے اس اجلاس میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی رہنمائوں اور سینئر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی خدمت کے لیے فعال کردار ادا کریں اور اس مقصد کیلئے خود کو متحرک کریں۔
انہوں نے کہا، ’’میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ متحرک ہوجائیں اور اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں۔ عوامی مسائل کو اْجاگر کرنا آپ کی ذمہ داری ہے تاکہ ان مسائل کو متعلقہ افسران کی نوٹس میں لا کر حل کرایا جاسکے۔‘‘اجلاس میں سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اْن میں پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، سینئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، ترجمانِ اعلیٰ و ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، چیف کوآرڈینیٹر عبدالمجید پڈر، پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر دلشاد شاہین، صوبائی نائب صدر کشمیر مظفر رضوی، صوبائی سیکرٹری سید نجیب نقوی، صوبائی کوآرڈی نیٹر کشمیر جاوید احمد میر، سینئر کشمیری پنڈت رہنما اور حلقہ انتخاب شانگس کے انچارچ ایم کے یوگی، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، ترجمان روحی ایچ بٹھی، ایڈیشنل ترجمان عشرت بٹ، حلقہ انچارج پامپور اور بی ڈی سی پامپور محمد الطاف میر، صوبائی سیکرٹری کشمیر نذیر احمد وانی، وچی حلقہ انتخاب کے انچارج ایڈوکیٹ گوہر، انچارج حلقہ انتخاب پلوامہ ڈاکٹر میر سمیع اللہ، انچارج شوپیاں حلقہ انتخاب ایڈوکیٹ اویس خان، انچارج کوکرناگ حلقہ وقار ایچ بٹھی، خالد راٹھور، سید تجلہ اندرابی، چودھری حامد چرہا، سینئر کارکن گلشن جی، اور دیگر لیڈران شامل تھے