اپنی پارٹی یوتھ ونگ کا وفد جموں میونسپل کارپوریشن کمشنر سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ اپنی پارٹی یوتھ ونگ کے وفد نے جموں میونسپل کارپوریشن کمشنر کے ساتھ ملاقات کی اور اْن کے ساتھ متعدد ترقیاتی امور پرتبادلہ خیال کیا۔موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ریاستی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ابہے بقایہ کی قیادت میں ملاقی وفد میں ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹو، ضلع صدر یوتھ ونگ شیوم چودھری، ضلع سیکریٹری یوتھ ونگ انکوش ڈوگرہ اور ضلع صدر ایس سی ونگ پورن چند راہی شامل تھے۔دوران اجلاس ابہے بقایہ نے جموں میونسپل کارپوریشن کمشنر کو وارڈ نمبر 71, 37, 40, 41اور23میں لوگوں کے ترقیاتی مسائل کو اْجاگر کیا۔ انہوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی، راستوں اور گلیوں کے مسائل کو اْجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ مختلف محکمہ جات میں آپسی تال میل نہ ہونے کی وجہ سے شہر جموں اور مضافاتی علاقہ جات میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے گذارش کی کہ کارپوریشن کی اجازت کے بغیر کسی بھی سرکاری محکمہ کو کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ وہ مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے گلیوں، نالیوں اور سڑکوں کو تباہ وبرباد کر رہے ہیں۔اپنی پارٹی لیڈران کو بغور سننے کے بعد جموں میونسپل کارپوریشن کمشنر نے یقین دلایاکہ اْن کی تجاویز پر غور کیاجائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا