پارٹی لیڈران کا سوگوار کْنبے سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری، سینئر نائب صدر غلام حسن میر اور دیگر سرکردہ رہنماؤں نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری آفتاب بیگ کے بھائی عبدالقیوم بیگ کے انتقال پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کْنبے سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ عبدالقیوم بیگ ایک سیاسی و سماجی کارکن تھے اور اْن کا انتقال مختصر علالت کے بعد آج اْن کے گھر واقع کرالہ ویتھ کنزر ٹنگمرگ میں ہوا۔پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے لیڈران بالخصوص پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے عبدالقیوم بیگ صاحب کے انتقال پر آفتاب بیگ اور سوگوار کْنبے کے دیگر اراکین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میں اپنے پارٹی ساتھی آفتاب بیگ کے بھائی عبدالقیوم بیگ صاحب کی وفات پر سوگوار کْنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دْعا گو ہوں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواروں کو ان کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔‘‘غلام حسن میر نے اپنے پیغام میں کہا، ’’عبدالقیوم بیگ کی موت نے مجھے گہرا صدمہ پہنچایا ہے اور میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار کْنبے کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔‘‘
سید محمد الطاف بخاری اور غلام حسن میر کے علاوہ پارٹی کے جب سرکردہ رہنماوں نے سوگوار کْنبے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ان میں پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، نائب صدر عثمان مجید، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، سینئر لیڈر اور سابق رْکن اسمبلی یاور دلاور میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، سٹیٹ سکریٹری اور ترجمانِ اعلیٰ منتظر محی الدین، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، ڈی ڈی سی رْکن اشفاق احمد، ڈی ڈی سی رْکن نذیر احمد اور دیگر لیڈران شامل ہیں۔