اپنی پارٹی کے شفاف ایجنڈے نے اسے مختصر عرصے میں عوامی مقبولیت اور پذیرائی حاصل کرنے میں مدد کی: سید محمد الطاف بخاری

0
0

سرکردہ سیاسی لیڈر چوہدری طالب حسین اپنی پارٹی میں شامل ہوئے، پارٹی سربراہ اور دیگر لیڈران نے پْر تپاک استقبال کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ شفاف ایجنڈے اور غیر مبہم پالیسیوں نے اپنی پارٹی کو محض چار سال کے اندر اندر بھرپور عوامی مقبولیت اور پذیرائی حاصل کرنے میں مدد دی۔یہ بات انہوں نے آج سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ تقریب معروف سیاسی لیڈر اور بی ڈی سی شانگس کے سابق چیئر مین چوہدری طالب حسین، جو کانگریس پارٹی کے سٹیٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں، کی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔اس موقعے پر پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میں تہہ دل سے چوہدری طالب حسین کا اپنی پارٹی میں خیر مقدم کرتا ہوں اور مجھے اْمید ہے کہ اْن کی شمولیت سے اْن کے علاقے میں پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔ اس جماعت میں اْنہیں عوامی خدمت کرنے اور جموں کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے وسیع ایجنڈے پر کام کرنے کے وافر مواقعہ فراہم ہونگے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’طالب جیسے لوگ اپنی پارٹی کے غیر مبہم ایجنڈے اور اس کی شفاف پالیسیوں کو دیکھ کر اپنی پارٹی کی جانب راغب ہورہے ہیں۔ یہ پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے اور پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ چار سال کے مختصر وقت میں اس جماعت کو غیر معمولی عوامی مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔اس موقعے پر پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اْن میں جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے جنرل سکریٹری خالد بڈھانہ ایس ٹی ونگ کے صوبائی صدر رفیق بلوٹ، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا