اپنی پارٹی کے خلاف این سی اور پی ڈی پی کی شکایت بے بنیاد اور گمراہ کن: غلام حسن میر

0
0

مکمل تحیقات کرانے اور تحقیقی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا

لازوال ڈیسک
سرینگر اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ این اور پی ڈی پی کی جانب سے ٹنگمرگ پولیس سٹیشن میں اپنی پارٹی کے خلاف درج کی گئی شکایت کی مکمل تحقیق کرے اور تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائے۔انہوں نے شکایت کو ”بے بنیاد اور گمراہ ک ±ن“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ان کے سیاسی مخالفین کی طرف سے استعمال کیے جانے والے پ ±ر فریب ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنے کےلئے ضروری ہے کہ اس شکایت کی تحیق کی جائے اور اسکی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔“

 

 

 

http://www.jkapniparty.com/
غلام حسن میر نے ٹنگمرگ کے ہری وانتو گاوں میں ایک درسگاہ، ایک قبرستان، اور مسجد اور راشن ڈپو کو ملانے والی سڑک کو بند کئے جانے پر بھی اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ”کچھ بااثر سرمایہ داروں، جنہیں این سی اور پی ڈی پی جیسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے نے اس زمین پر قبضہ جمالیا ہے، جو ان اہم مقامات کےلئے لنک روڈ کے بطور کام کرتا تھا۔“دریں اثناءغلام حسن میر نے ٹنگمرگ کے ڈرورو علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ یہ تقریب حلقے میں جاری غلام حسن میر کی انتخابی مہم کا حصہ تھی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں ووٹ دیں تاکہ حلقہ گلمرگ میں پائیدار خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا، ”اپنی پارٹی کا بنیادی ہدف جموں و کشمیر میں پائیدار امن، دائمی خوشحالی اور مساوی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ ہمارا ایجنڈا لوگوں کو معاشی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ اس ایجنڈے اور پالیسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے، میں آپ کے مینڈیٹ کی درخواست کرتا ہوں تاکہ میں گلمرگ حلقہ میں اعلیٰ درجے کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل یقینی بنا سکوں تاکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔“انہوں نے مزید کہا، ”یہ حلقہ میرا گھر ہے، اور اس جگہ اور یہاں کے لوگوں کے لیے میرے کچھ خواب ہیں۔ میں حقیقی ترقی اور عوامی بہبود میں اپنا کنٹری بیوشن دینا چاہتا ہوں، اور اس کے لیے مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔‘

http://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا