اپنی پارٹی کے بلاک صدر عبدالرحیم میر کو صدمہ، اہلیہ وفات کرگئیں

0
0

سید محمد الطاف بخاری اور منتظر محی الدین کا اظہار افسوس، سوگوار کْنبے سے یکجہتی کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ و ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین نے پارٹی کے بلاک صدر اور سابق ٹریڈ یونین لیڈر عبدالرحیم میر ساکن شولی پورہ بڈگام کی اہلیہ کی وفات پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔موصولہ بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری عبدالرحیم میر سے تعزیت کرتے ہوئے کہا، ’’میں پارٹی کے ساتھی عبدالرحیم میر سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ دْعا گو ہوں کہ مرحومہ کی روح کو ابدی سکون ملے اور سوگوار خاندان کو یہ گہرا نقصان برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا ہو۔‘‘اپنے تعزیتی پیغام میں منتظر محی الدین نے کہا، ’’مجھے یہ سن کر بہت دکھ ہوا ہے کہ میرے ساتھی عبدالرحیم میر کی اہلیہ انتقال کر گئی ہیں۔ میں اس مشکل وقت میں عبدالرحیم میر صاحب اور پورے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ گہرا نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا