ڈاکٹر روہت گپتا نے صنعتی شعبہ کے لئے ایمنسٹی کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍اپنی پارٹی صوبائی سیکریٹری/ضلع صدر جموں اربن ڈاکٹر روہت گپتا نے صنعتی شعبہ کے احیاء اور جموں وکشمیر میں صنعتوں کے لئے حکومتی پیکیج کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر روہت گپتا نے صوبائی سیکریٹری اپنی ٹریڈ یونین جموں دلجیت سنگھ کے ہمراہ فیڈریشن آف انڈسٹریز بڑی برہمناں کے ممبران سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ 14نومبر2002کو سینٹرل ایکسائز کے تحت جاری نوٹیفکیشن نمبر56/2002کے تحت جموں وکشمیر کے صنعتی شعبہ کو ایمنسٹی دی جائے اور اْنہیں شرح سود معاف کر کے خالص رقم کو قسطوں میں جمع کرنے کی چھوٹ دی جائے۔انہوں نے کہاکہ صنعتی پیکیجز کی توسیع پہلے سے موجود صنعتی یونٹس کو دی جائے جس طرح نئے صنعتی یونٹس کو دی جارہی ہے۔ نئی حکومتی پالیسی کے تحت مقامی چھوٹے یونٹس دیگر ریاستو ں کے مینوفیکچررز کے ساتھ مقابلہ نہیں کرسکتے کیونکہ وہاں پر صنعتوں کے لئے حکومت کی دوستانہ پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ SIDCOکو مفت زمینی کے حقوق دینے کی بھی مانگ کی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ اِس معاملہ میں ذاتی مداخلت کریں۔ انہوں نے یہ بھی قیین دلایاکہ وہ اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی نوٹس میں یہ معاملات لائیں گے جوکہ اِن کو اعلیٰ سطح تک پہنچا کر حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔اس میٹنگ میں چیئرمین فیڈریشن آف انڈسٹریز للت مہاجن، جنرل سیکریٹری ویراج مہاجن، صدر بیرپور انڈسٹریل ایسو سی ایشن، دیپک بھون سیکریٹری، گنگیال سے صنعت کار راجیش جین ، ٹی سی رین ودیگر صنعتکار بھی موجود تھے۔