اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے: پونیت کور

0
0

ایک درجن سے زائد خواتین اپنی پارٹی میں شامل ہوئیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی کی صوبائی صدر جموں، خواتین ونگ، پونیت کور نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں سماجی، تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔پونیت کور نے یہ بات جموں جنوبی کے توترے گاؤں میراں صاحب میں ایک اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ اس میٹنگ کا اہتمام جموں کی سینئر نائب صدر سنیتا دیوی نے کیا تھا۔اس میٹنگ میں ایک درجن سے زائد خواتین نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہیںپونیت کور نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا، اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔اپنی تقریر میں خواتین ونگ کی صوبائی صدر جموں نے اپنی پارٹی کی پالیسی اور ایجنڈے کا حوالہ دیا جو جموں و کشمیر میں خواتین کو سیاست میں مساوی نمائندگی فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپنی پارٹی خواتین کو تعلیم، معاشی اور سیاسی مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا