اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں یکساں ترقی کی وعدہ بند:منجیت سنگھ

0
0

یہ صداقت پر مبنی حقیقت پسندانہ سیاسی ایجنڈا کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہی ہے
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی بلا امتیاز جموں وکشمیر کے لوگوں کے یکساں حقوق کی لڑائی لڑنے کی وعدہ بند ہے۔گاوں رائیکہ لبانہ میں عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیر نے کہاکہ اپنی پارٹی نے قیام کے بعد لوگوں کی خدمت کرنے کے تین سال مکمل کر لئے ہیں اور یہ صداقت پر مبنی حقیقت پسندانہ سیاسی ایجنڈا کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔تین سالہ کارکردگی کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہا’’ اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی مداخلت کے بعد ہم جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے لئے نوکریاں محفوظ کرانے میں کامیاب رہے ‘‘۔ اس اجلاس کا اہتمام سابقہ سرپنچ رائیکہ لبانہ گرجیت سنگھ نے کیاتھا جس میں پارٹی ضلع صدر یوتھ ونگ ایڈووکیٹ ساہل بھارتی، منگت رام اور دیگر لیڈران نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی جلد بحالی اور جلد اسمبلی انتخابات کراکر یہاں پر جمہوری نظام بحالی کے لئے لڑائی کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر اپنی پارٹی کو حکومت سازی کا موقع ملا تو ہم موسم گرما کے دوران جموں میں500اور سرمائی ایام کے دوران 300یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کے وعدہ بند ہیں۔اولڈ ایج پنشن/بیوہ پنشن ماہانہ پانچ ہزار روپے کی جائے گی اور اوجلا یوجنہ اسکیم کے تحت سالانہ چار گیس سلنڈر مفت بھرنے کی سہولت دیں گے، صنعتی شعبہ میں زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کے لئے روزگار ، قدرتی وسائل کا تحفظ اور خواتین کی ترقی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے لوگوں سے اپنی پارٹی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جماعت سبھی خطوں کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا