اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بی جے پی این سی-کانگریس اتحاد کے خلاف منفی ایجنڈا استعمال کر رہی ہے: رتن لال گپتا

0
0

نیشنل کانفرنس اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی،پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا

لازوال ڈیسک

https://jknc.co.in/
جموں؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیشنل کانفرنس (این سی) جموں و کشمیر میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کی واحد چیمپئن ہے۔موصوف سردار جتندر سنگھ لکی وائس چیئرمین کینٹائونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام شیر کشمیر بھون جموں میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں ایک اجتماع سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ رتن لال گپتا نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ این سی اور اس کی قیادتوں سے خوفزدہ ہے اور حکمرانی میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے این سی-کانگریس اتحاد کے خلاف منفی ایجنڈے کا سہارا لے رہی ہے۔
سینئر این سی لیڈر نے جموں و کشمیر میں بی جے پیپر ناکام ترقیاتی بیانیہ کا الزام عائد کرتے ہوئے تنقید کی، جس میں بنیادی عوامی ضروریات کو پورا کرنے میں پارٹی کی نااہلی کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے، اور جموں و کشمیر میں ان کی ترقی کا بیانیہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے۔
1996 میں جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بحالی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اہم کردار کو یاد کرتے ہوئے، رتن لال گپتا نے اسے بی جے پی کے دور حکومت میں موجودہ حالات سے متصادم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جمہوریت کو مضبوط کرنے کے بجائے، بی جے پی نے ایک مکمل ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر کے لوگوں سے ان کے سیاسی حقوق چھین لیے ہیں۔
حالیہ پولنگ پر اظہار کرتے ہوئے، رتن لال نے نشاندہی کی کہ اسمبلی انتخابات میں زیادہ ووٹ ڈالنا بی جے پی سے لوگوں کی مایوسی کی واضح عکاسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ ٹرن آؤٹ بی جے پی کی پالیسیوں کی توثیق نہیں ہے، بلکہ ان کی غلط حکمرانی اور ڈیلیور کرنے میں ناکامی کے خلاف عوامی غم و غصہ کا اظہار ہے۔رتن لال گپتا نے این سی کی اقتدار میں واپسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا، ’’نیشنل کانفرنس، اپنی عوام نواز پالیسیوں اور ترقی کے عزم کے ساتھ، وہ واحد جماعت ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ڈیلیور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘‘
قبل ازیں، محترمہ پرمجیت کور صدر بی جے پی مہیلا مورچہ سوچیت گڑھ نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئیں ۔وہیںرتن لال گپتا نے نئے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ این سی کا ترقیاتی ایجنڈا اور عوامی بہبود پر توجہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی حمایت کے پیچھے محرک قوتیں ہیں۔اس موقع پر این سی کیڈر نے بھی نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والوں کو پر جوش خیر مقدم کیا۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا