ےو این این
ماسکو// امریکا کی طرف سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے اور انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی سے نکلنے پر روس نے اپنی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا۔روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو نے کہا ہے کہ اگر امریکا انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس سے نکلا تو ماسکو اپنی حفاظت کے لیے جامع اقدامات کرے گا۔روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی پر امریکا کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔سرگئی ریابکوو نے یہ بھی کہا کہ 2 فروری کو امریکا میں روسی سفارت خانے کو پیغام ملا کہ امریکا ٹریٹی سے نکل رہا ہے، روس نے نیوکلیئر معاہدے کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے ہیں۔ روس نے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے شرائط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنا دفاعی نظام اور لڑاکا ڈرونز تباہ کردے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکا ایم کے 41 میزائل ڈیفنس سسٹم اور لڑاکا ڈرونز تباہ کردے تو روس جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پر عمل درآمد کرے گا
الرئيسية بین الاقوامی اپنی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے،امریکا اپنا دفاعی نظام، لڑاکا ڈرونز...