ایل جی سنہاانکے بقایا مشاہرے کی رقوم جلد سے جلد واگزار کرنے کو یقینی بنائیں:اندوبالا
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ ؍؍ضلع صدر نیشنل کانفرنس خواتین شاخ کشتواڑ اندو بالا نے اپنے ایک بیان میں لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ آنگن واڑی مراکز میں تعینات کارکنان و معاونین کی بقایا مشاہرے کی رقوم جلد سے جلد واگزار کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ اندو بالا نے کہا ھے کہ جب بھی سرکار کا کوئی پروگرام منعقد کرنا ہو کسی بھی قسم کی سروے کرنی ہو تو اسوقت انہی کم تنخواہوں پر تعینات خواتین ملازمین پیش پیش رکھا جاتا ھے اور وہ کوئی بہانہ سازی بھی نہیں کرتی ہیں حتیٰ کہ کووڈ جیسی مہلک بیماری جب عروج پے تھی ہر کسی کو اپنی جانوں کے لالے پڑے تھے ان آنگن واڑی مراکز کی ملازموں نے جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر سرکاری احکام ک عملایا اور اب سرکار کا فرض بنتا ھے کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے نہ کہ ان کی تعیناتی کو پیچیدہ بنایا جائے ۔اندو بالا نے کہا کہ ان مراکز میں تعینات ملازم خواتین کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور وقت پر انہیں تنخواہیں دی جانی چاہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے دور اقتدار میں ملازمین کے کسی طبقہ کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوتی تھی ۔اندو بالا نے سیاسی سطح پر کئی خواتین کے نیشنل کانفرنس جماعت میں شامل ہونے کا عندیہ دیا اور کہا کہ ان خواتین نے سجاد احمد کچلو سابق وزیر اور خطء چناب کے تنظیمی سربراہ کی قیادت کو قابل رشک اور عوام دوست قرار دیا ۔