رواں مالی برس قابل فراہمی کی فہرست میں تقریباً1,791 اہداف شامل ،چیف سیکرٹریز کانفرنس میں دی گئی سفارشات ترجیحات کا حصہ
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس کے ایک اہم فیصلے میں مالی برس 2023-24ء کے لئے تمام محکموں کی خاطر ترجیحی کاموں کی ایک جامع فہرست کو منظور ی دی گئی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔یہ ترجیحی کام واضح طورپر بیان کردہ قابل فراہمی اور علاقے کی منفرد پہل ہیں جو حکومت جموںوکشمیر نے گذشتہ مالی برس کے دوران متعارف کی تھی جس کے تحت ہر محکمے کے حوالے سے ترجیحی کاموں کی نشاندہی کی گئی تھی اور ان کے حصول کے لئے ٹائم لائنز کی وضاحت کی گئی تھی ۔ تفصیلی محکمانہقابل فراہمیکو تیار کرنے اور ٹھوس اور وقت اہداف کو طے کرنے کی مشق ، متعلقہ محکموں کی مشاورت سے شروع کیا گیا اور ماہانہ ، سہ ماہی ، ششماہی اور سالانہ بنیادوں پر ٹائم لائنز طے کی گئیں۔قابل فراہمی میں بنیادی طور پر مختلف ترقیاتی منصوبے ، خدمات کی فراہمی میں بہتری ، آمدنی پیدا کرنا ، فلاحی اقدامات اور ہر محکمے سے متعلق دیگر بنیادی سرگرمیاں شامل ہیں۔گذشتہ مالی برس کے دوران محکموں کو کل 1,137 قابل فراہمیتفویض کئے گئے تھے۔ اِس کے علاوہ صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ نے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے بروقت کارروائی کے لئے مناسب منصوبہ بندی ، تشخیص اور فرق کا تجزیہ کرتے ہوئے ان محکمانہ ڈیلیور ایبلز پر عمل درآمد کو ترجیح دی۔اِن قابل فراہمی کی عمل آوری کی نگرانی سیکرٹریٹ کی سطح پر ایک منظم طریقہ کارسے کی گئی اور کامیابیوں کی نگرانی سیکرٹریٹ اور ضلع دونوں سطح پر اور ماہانہ بنیادوں کی درجہ بندی پر کی گئی۔اِس طرح حکومت کے مختلف ونگوں کے درمیان صحتمندمقابلہ ہوا۔یہ اَقدامات نہ صرف محکمانہ خدمات کے معیار او رمقدار کی وضاحت کرتے ہیں جس کو وقت کے ساتھ یقینی بنایا جائے بلکہ ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ بین محکمانہ ہم آہنگی کے ذریعے کارکردگی اور پیداوار ی صلاحیت کوبڑھانا ہے۔حکومت نے جموںوکشمیر یوٹی میں ترقی کو آگے بڑھانے میں اِس پہل کورواں مالی برس میں تمام محکموں کو قابل فراہمی تفویض کرنے کی مشق کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔رواں مالی برس قابل فراہمی کی فہرست میں تقریباً1,791 اہداف شامل ہیں۔ یہ مشق تمام محکموں کو آگے بڑھنے کے حوالے سے واضح سمت فراہم کرتی ہے اور یہ جموںوکشمیر کے لئے منفرد اقدام ہے ۔