اِنتظامی کونسل نے جموںوکشمیر میں ایڈمنسٹریٹیو سیٹ اَپ کو مضبوط کیا

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںایڈمنسٹریٹیو سیٹ اَپ کو مضبوط بنانے کے مقصد سے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے کیڈر ریویو کو منظوری دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اتل ڈلو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری نے شرکت کی۔
اِنتظامی محکموں کی طرف سے مخصوص سفارشات کے بعد نئی سکیموں اور اَقدامات کی وجہ سے کام کے پروفائلز میں تبدیلیوں ، کام کے پروفائلز میں ہونے والی تبدیلیوں اور پیچیدگیوں میں اضافہ کے پیش نظر جائزہ خدمات کی طاقت اور ساخت پر نظر ثانی کی جائے گی۔نظر ثانی شدہ تعداد میں 87 نئی اَسامیوں کو شامل کیا جائے گا جس میں پچاس اَسامیوں کو حذف کرنے کے ساتھ ساتھ چھیالیس اَسامیوں کو معرض وجود میں لائی جائے گی۔ اِس فیصلے میں 29 اَسامیوں کو بھی اَپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ مناسب اِنتظامی تجربہ اور سرکاری کاموں کو نمٹانے میں مؤثریت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اِس جائزے سے متعلقہ بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے براہ راست بھرتی کے لئے خالی اَسامیوں کو جاری کرکے نوجوانوں کے لئے کیریئر کی ترقی اور روزگار کے مواقع بھی ممکن ہوں گے۔اِنتظامی کونسل نے محکمہ داخلہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جموں و کشمیر پولیس سروس کیڈر کی تشکیل نو کے کام کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا