ڈوڈہ میں جاری سپیشل سمری ری ویژن 2024ء کی نگرانی کی ۰سیاسی نمائندوں ، اِی آر اوز، اے اِی آر اوز اور بی ایل اوز کے ساتھ ملاقاتیں
پولنگ سٹیشنوں ، سٹرانگ روم ، کنٹرول روم اور الیکشن آفس کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍اِی سی آئی نے حال ہی میں آئندہ اِنتخابات سے قبل اِنتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کیا ہے جس کا مقصد غلطیوں سے پاک اِنتخابی فہرستیں تیار کرنا ہے جس میں نئے اہل رائے دہندگان کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہے جویکم ؍ جنوری 2024ء کو 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے ہیں۔کمشنر سیکرٹری اِمدادِ باہمی یشا مدگل جو ڈوڈہ ضلع کے لئے اِنتخابی فہرستوں کے لئے مبصر بھی نامزد ہیں، نے آج ڈی ای او ڈوڈہ ہرویندر سنگھ (ڈی سی)، اِی آر اوز، اے اِی آر اوز، بی ایل اوز اور دیگرشراکت داروں سے کے ساتھ بات چیت کی اور فوٹو ووٹر لسٹ کی جاری سپیشل سمری ری ویژن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔آج یوم آئین پر کمشنر سیکرٹری کی زیر صدارت میٹنگ کے دوران تمہید پڑھنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔اُنہوںیکم ؍ جنوری 2024ء کوکوالیفائنگ تاریخ کے حوالے سے اِنتخابی فہرستوں کی جاری سپیشل سمری رِی ویژن جا ئز ہ لینے کے لئے ڈوڈہ کے پولنگ سٹیشنوں کا ایک وسیع دورہ بھی کیا۔یشا مدگل نے الیکشن آفس، کنٹرول روم اور سٹرانگ روم کا معائینہ کیا اور ای وی ایم، الیکشن سے متعلق مشینری اور ریکارڈ کی محفوظ تحویل پر اَپنے اطمینان کا اِظہار کیا۔کمشنر سیکرٹری نے ڈی سی آفس کمپلیکس ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ بوتھ لیول ایجنٹوں کا تقرر کریں اور انہیں فعال کریں تاکہ ہر پولنگ سٹیشن کے لئے بغیر غلطی تصویری انتخابی فہرستوں کو اَپ ڈیٹ کرنے اور تیار کرنے میں اِنتخابی اَفسروں کی مدد کی جاسکے۔کمشنر سیکرٹری نے ای آر اوز، اے ای آر اوز اور بی ایل اوز کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران ہر اہل رائے دہندگان کو اِنتخابی فہرست میں شامل کرنے پر زور دیا تاکہ مقررہ وقت کے اندر غلطیوںکے بغیر فوٹو ووٹر لسٹ تیار کی جاسکے۔یشا مدگل نے نئے اہل ووٹروں بشمول جسمانی طور خاص افراد کے اندراج کے لئے آبادیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر سائنسی حسابات کے مطابق اہداف مقرر کرنے کو کہا تاکہ ہر اہل شہری آئندہ اِنتخابات کے دوران اپنے نمائندے کے اِنتخاب میں شامل ہو۔کمشنر سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ ڈوڈہ میں تین اسمبلی حلقے ہیںجن میں 51 بھدرواہ، 52ڈوڈہ اور 53 ڈوڈہ ویسٹ جن میں 529 پولنگ سٹیشن، 22 زون اور 109 سیکٹر ہیں۔ ضلع میں آج تک رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3,02,227 ہے۔ صد فیصد ووٹروں کو اِی پی آئی سی جاری کئے گئے ہیں اور اِنتخابی فہرستوں میں موجود تضادات کو دور کیا گیا ہے۔کمشنرسیکرٹری نے ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈہ کے ساتھ مختلف پولنگ سٹیشنوں کا معائینہ کیا جن میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول (بوائز) ڈوڈہ، پشوپالن کے دفتر ڈوڈہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گرلز (ڈوڈہ)، ایگری کلچر کمپلیکس ڈوڈہ، ٹاؤن ہال ڈوڈہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھیلنی، گورنمنٹ ہائی سکول جٹھی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اسر شامل ہیں۔ ڈی ای او ڈوڈہ نے آبزرور کو آگاہ کیا کہ تقریباً تمام پولنگ سٹیشنوں پر اے ایم ایف موجود ہیں اور گزشتہ ہفتے کی جائزہ میٹنگ میں ان کی طرف سے محسوس کی گئی کچھ خامیوں کو 3؍ دسمبر 2023 تک درست کیاجائے گا۔یشا مدگل نے ضلعی اِنتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ بی ایل اے اور بی ایل اوز کے لئے ورکشاپ کا اِنعقاد کریں تاکہ ان کی مربوط کوششیں اِنتخابی مشینری اور سیاسی جماعتوں کے درمیان خامیوں کے بغیرفوٹو ووٹر لسٹ کی تیاری میں فرق کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکیں۔