چیف الیکٹورل آفیسر نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ اورسی ای او نے سرینگر میں لوک سبھا الیکشن ۔2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ چیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) جموںوکشمیر پانڈورانگ کے پولے نے آج بارہمولہ کا دورہ کیا اوریہاں ڈاک بنگلو میں 1۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا اِنتخابات 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اَفسروں کی ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی تاکہ مذکورہ اِنتخابات کا شفاف ، آزاد انہ اور منصفانہ اِنعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا،ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان،ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان، ایس ایس پی بارہمولہ، ایس ایس پی کپواڑہ، ایس ایس پی بانڈی پورہ، ایس پیز، ڈپٹی الیکشن اَفسران، تمام اسمبلی حلقوں کے اسسٹنٹ ریٹرننگ اَفسران (اے آر اوز)، تینوں اَضلاع کے اِنتخابی اَفسران اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔
یہاں یہ بات قابل ذِکر ہے کہ 1۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اَضلاع کے تمام اسمبلی حلقوں اور ضلع بڈگام کے دو اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔دورانِ میٹنگ چیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) جموںوکشمیرکو متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن اَفسران (ڈی اِی اوز) کی جانب سے پارلیمانی حلقہ 1 ۔بارہمولہ میں اِنتخابی عمل کو احسن طریقے سے اَنجام دینے کے لئے اِنتظامیہ کی جانب سے کئے گئے مختلف انتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔
میٹنگ میں دیگر پہلوؤں کے علاوہ رائے دہندگان کی فہرست کے عمل پر باریک بینی سے عمل درآمد، لاجسٹک ضروریات کا جائزہ، اَفرادی قوت کے اِنتظام کا منصوبہ، رسک مینجمنٹ پلان، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کی ٹرانسپورٹیشن، پولنگ عملہ اور سیکورٹی اہلکاروں، میدانی اور سرحدی علاقوں میں مضبوط حفاظتی اِنتظامات پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں مناسب ہیومن ریسورسز مختص کرنے، بوتھ سطح پر سویپ پلان پر عمل درآمد، ایک جامع میٹریل مینجمنٹ پلان کی تشکیل، مؤثر اور محفوظ روٹ میپنگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ اَفسران (اے آر اوز) ، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن اَفسران ( اے اِی آر اوز )اور نامزد نوڈل افسران کے لئے تیار کردہ ایک وسیع تربیتی پروگرام کی تیاری پر بھی غوروخوض کیا گیا تاکہ اِنتخابات کے لئے وسیع تیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔
سی اِی او نے میٹنگ میں بات کرتے ہوئے ڈی اِی اوز، اے آر اوز، اے اِی آر اوز اور اِنتخابات کے اِنعقاد میں شامل تمام شراکت داروںکو ہدایت دی کہ وہ سازگار ماحول پیدا کریں اوراِس بات کو یقینی بنائیں کہ اِنتخابی عمل میں کمیونٹی کی وسیع پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی اور سہولیت فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کئے جائیں۔
اُنہوں نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ اِنتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کی نگرانی کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں مضبوط کنٹرول روم قائم کریں جن میں ای وی ایم لے جانے والی گاڑیوںکی ٹریکنگ، پولنگ سٹیشنوں سے رابطے ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کی نگرانی کرنا اور اِنتخابات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں رابطے کے نقطہ کے طور پر کام کرنا شامل ہے۔
پانڈورانگ کے پولے نے اِنتخابی عمل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے اے آر اوز کو ہدایت دی کہ وہ بوتھ سطح پر بی ایل اوز، کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سرکاری ملازمین، یوتھ آئیکنز، انفلوئنسرز اور کھیلوں کی تقریبات ، ریلیوں ، مقابلوں ، گھر گھر مہم وغیرہ کے اِنعقاد سے وسیع پیمانے پر بیداری مہموں پر عمل درآمد کریں۔
دریں اثنا، سی ای او نے پولنگ عملے اور الیکشن کے دِن انتخابی ڈیوٹی کے لئے تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے لئے مناسب کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کی ضمانت دینے کی اہمیت پر زور دیا اورمقرر کردہ ویلفیئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ اِنتخابات کے دوران اَپنے فرائض اَنجام دہی دوران ان کے آرام اور فلاح و بہبود کے لئے اَپنے مخصوص کیمپنگ علاقوں میں صاف واش روموں ، پینے کے پانی ، ابتدائی طبی اِمداد اور بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
بعد میں سی ای او نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا اور دیگر افسران کے ہمراہ ان گوداموں کا دورہ کیا جہاں لوک سبھا اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے ای وی ایم محفوظ طریقے سے رکھا گیا ہے ۔
وہیں ایک اور میٹنگ میں جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ( سی ای او ) پانڈورنگ کونڈباراؤ پول نے آج یہاں عام لوک سبھا الیکشن 2024 کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے افسران کی ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی ۔ ضلع پلوامہ ، بڈگام ، گاندر بل اور سرینگر کے ڈسٹرکٹ الیکشن مینجمنٹ پلانز کا تفصیلی جائیزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی ۔
دیگر پہلوؤں کے علاوہ بحث میں ووٹر لسٹ کے عمل پر باریک بینی سے عمل درآمد ، لاجسٹک ضروریات کا جائیزہ ، افرادی قوت کے انتظام کا منصوبہ ، رسک مینجمنٹ پلان ، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں ( ای وی ایمز ) کی نقل و حمل ، پولنگ عملہ اور میدانی اور سرحدی علاقوں میں سیکورٹی اہلکار ، مضبوط حفاظتی انتظامات کا نفاذ شامل تھا ۔
میٹنگ میں کافی انسانی وسائل مختص کرنے ، بوتھ کی سطح پر ایس وی ای ای پی پلان پر عمل درآمد ، ایک جامع میٹریل مینجمنٹ پلان کی تشکیل ، موثر اور محفوظ روٹ میپنگ اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز ( اے ای آر اوز ) ،اور نامزد نوڈل افسران کو انتخابات کی وسیع تیاری کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ( اے آر اوز ) کیلئے تیار کردہ ایک وسیع تربیتی پروگرام کی ترقی پر مزید غور کیا گیا ۔
سی ای او نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کی نگرانی کیلئے اپنے متعلقہ اضلاع میں مضبوط کنٹرول روم قائم کریں ، جس میں ای وی ایم لے جانے والی گاڑیوں کو ٹریک کرنا ، پولنگ سٹیشنوں سے رابطے ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کی نگرانی کرنا شامل ہے اور کسی بھی صورت میں رابطہ کے نقطہ کے طور پر کام کرنا شامل ہے ۔
انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کیلئے مسٹر پانڈورنگ نے اے آر اوز کو بی ایل اوز ، کھیلوں کی شخصیات ، سرکاری ملازمین ، یوتھ آئیکنز ، متاثر کن افراد کو شامل کر کے اور کھیلوں کی تقریبات ، ریلیاں ، مقابلے ، گھر گھر مہم وغیرہ کا انعقاد کر کے بوتھ سطح پر وسیع پیمانے پر بیداری مہم کو نافذ کرنے کی ہدایت دی ۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے پولنگ عملے اور الیکشن کے دن انتخابی ڈیوٹی کیلئے تعینات سکیورٹی اہلکاروں کیلئے مناسب سہولیات ( اے ایم ایف ) کی ضمانت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور مقرر کردہ ویلفئیر افسران کو صاف واش روم ، پینے کے پانی ، ابتدائی طبی امداد کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔