اِس رفتارکوکیانام دیں اورکیاانعام دیں؟

0
0

پنچا یت حلقہ راج نگر گھبر میں پنچایت گھر کی عمارت 18 برس سے نامکمل
سید زاہد
بدھل؍؍ راجوری ضلع کے بدھل ڈویژن کی پنچا یت حلقہ راج نگر گھبر میں تعمیر کیا جا رہا پنچائت گھر 18 برسوں سے مکمل ہی نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے پنچائیتی اراکین کو شدید مشکلات درپیش ہیں مقام معززین نے متعلقہ محکمہ و مقامی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنچائت گھر کی تعمیر کا عمل 2004 میں شروع کیا گیا تھا تا ہم انتہائی غفلت کے بعد 2018 میں تعمیر کی گئی دیواروں پر لینٹر ڈالا گیا صارفین نے بتایا کہ لینٹر ڈالنے کے بعد پانچ برس بعد بھی عمارت کو قابل استعمال بنانے کی جانب کوئی توجہ مبزول نہیں ہے۔لازوال کو محمد بشیر نامی شخص نے بتایا کہ ایک کنال چار مرلے اراضی پنچائت گھر کی تعمیر کے لیے دی ہے جب کہ مذکورہ شخص کو اراضی کے عوض میں اس کو کوئی ریلیف نہیں دی گئی انہوں نے بتایا کہ پنچائت گھر کی تعمیری کام میں لگی مزدوری کی رقم بھی اج تک نہیں مل سکی دوسری جانب عمارت کے کام میں تاخیر کے وجہ سے پنچائیتی ارکین کو بھی کئی طرح کا مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں نے جموں و کشمیری انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتگھر کی عمارت کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا