اُمت مسلمہ کو بارگاہ خداوند میں سربسجود ہونے کی ضرورت :ڈاکٹر مفتی شہرخان

0
0

دار العلوم حسنیہ جیلانیہ میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد؛پانچ حفاظ اکرام کے سروں پر سجائی گئی دستاریں
سےدنےاز شاہ
پونچھ//دار العلوم حسنیہ جیلانیہ اسلام آاباد میں جلسہ دستار بندی و تقسیم اسناد کی پر وقار تقریب کے دورا ن بیرون ریاست سے تشریف لائے مولانا ڈاکٹر مفتی شہریار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہمےں اللہ کی برگاہ مےںسر بسجود ہونے کی اشد ضرورت ہے کےونکہ عبادت ہی ہمےں اللہ تعالی کی بارگاہ مےں مقبول کرسکتی ہے آج ہمیں اگر رسول پاکؑ کی محبت کا دعویٰ کرنا ہے تو ہمےں اللہ کی بارگاہ مےں سجدہ رےزی کا شرف حاصل کرنا پڑے گا ۔نماز دین کا ستون ہے، جنت کی کنجی ہے، مومن کی معراج ہے۔ نماز سرکار اعظمؑ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ نماز قرب الٰہی جل جلالہ کا بہترین ذریعہ ہے، نماز ا تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے، نماز جنت کا راستہ ہے، نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے، نماز بے حیائی سے روکتی ہے، نماز برے کاموں سے روکتی ہے، نماز مومن اور کافر میں فرق ہے، نماز ولایت کا ذریعہ ہے، نمازی کو سرکاراعظم ؑکی شفاعت نصیب ہوگی، نمازی ایمان کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوگا، نماز دلوں کا زنگ دور کرتی ہے، نماز بندے کو اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رکھتی ہے، نماز محتاجی سے بچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز روحانیت کو پانے کا بہترین ذریعہ ہے، نماز سے سکون اور قرار نصیب ہوتا ہے، نماز قبر کی روشنی ہے، نماز پل صراط کا چراغ ہے، نمازی کو روز محشر سرخروئی نصیب ہوگی اور سب سے بڑا انعام نمازی کو یہ ملے گا کہ اسے جنت میں اللہ تعالیٰ کا دیدار نصیب ہوگا۔جو لوگ نماز چھوڑ دیتے ہیں وہ بدنصیب ہیں جو شخص نماز کو چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے، بے نمازی کا حشر ہامان، فرعون اور ابی بن خلف جیسے بڑے کافروں کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہابے نمازی کو جہنم کے عبرت ناک گڑھے میں ڈالا جائے گا۔ بے نمازی کو قبر اس طرح دبائے گی کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہوجائیں گی۔: اس موقعہ پرپر پیر طریقت رہبر شریعت پیر مفتی سید عارف حسین رضوی نے کہا  مسائل کا حل سیرت مصطفیٰؑ پر عمل پیرا ہونے میں ہے اسلام ہمیں امن بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے اور اسلام ہمیں انتشار اور فرقہ بازی سے روکتا ہے امن کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے تنازعات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں سیرت النبی ؑکا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسوہ حسنہ میں موجود ہے اس موقعہ پر ناظم اعلی مدرسہ مدرسہ مولانا مفتی سےف اللہ خان صابری نے کہاکہ ہر مبلغ کے دل ودماغ میں اپنی دعوت کی اہمیت کاشدید احسا س ہو نا نہایت ضروری ہے۔کیو نکہ یہی وہ طاقت ہے جو ایک مبلغ کو اپناسب کچھ تج کرکے تمام تر دشواریوں اور مشکلات کے باوجود جگہ جگہ اپنی دعوت کو عام کرنے کے لئے ہر وقت پریشان رکھتی ہے۔اور حوصلہ شکن حالات میں بھی اسے بے پناہ حوصلہ بخشتی ہے ۔ان کے ساتھ ساتھ ادارے کے بانی مولانا بشار ت حسےن خان رضوی برکاتی امام و خطےب امبر ناتھ ممبئی نے نمائندہ کو بتاےا کہ دار العلوم جےلانےہ حسنےہ عرصہ چار سال دےن و متےن مےں منہمک ہے جس سے امسال ۵۵ طلبہ قابل اساتذہ کی خدمات کے زرےعہ دےن متےن کے علوم سےکھ رہے اس ادارے سے پانچ حفاظ کرام کی دستار بندی و تقسےم اسناد کی گئی ادارے مےں آٹھوےں جماعت تک طارق اسلامےہ اکےڈمی بھی ہے جہاں ۰۰۲ سے زائد طلبہ وطالبات عصری و دےنی حاصل کررہے ہےں ۔جلسے مےں مولانا حافظ عبد المجےد مدنی ،مولانا بشارت حسےن ثقافی سربراہ معےن السنہ، مولانا سکندر حےات خان ازھری ،مولانا مفتی غلام محمد مدرسہ ضےاءالاسلام لورن ،مولانا عبد الحمےدقادری ،قاری مقصود احمد امام چنڈک، مولانا حافظ معشوق اشرفی نے خطابات کئے جبکہ سےاسی زعماءاسے لحاج جہانگےر حسےن مےر،چوہدری عبد الغنی ،اے ڈی ڈی سی عبد الحمےد شےخ،محمد امےن بھٹی ،نصےر خان ،محمد حفےظ خان،باغ حسےن خان راٹھو ر بھی موجود تھے واضح رہے آج ےہاں دار العلوم جےلانےہ حسنےہ کا سالانہ جلسہ منعقد کےا گےا اس موقعہ پر کثےر تعداد مےں علماءو عوام نے شرکت کی جلسے کا اختتام دعا و صلوة والسلام پر ہوا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا