کہا حکومت او بی سی لوگوں کو لالی پاپ دے رہی ہے
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ آٹھویں اوبی سی ادھیکار ترنگا یاتراآج ریاسی پہنچی جس کی قیادت ضلع اودھم پور کے کارگزار صدر اور باربر ایسوسی ایشن کے صدر اشوک کمار کے ساتھ کستوری لال بسوترا چیئرمین جموں و کشمیر او بی سی مہاسبھا نے کی ۔اس موقع پرموہن لال پوار، جنرل سکریٹری، او بی سی مہاسبھا، فقیر چند ستیہ، صدر کیول فوترا، جنرل سکریٹری آل جموں و کشمیر سائیں سماج، آل جموں و کشمیر او بی سی ویلفیئر فورم، سری نگر، عبدالقادر، جنرل سکریٹری، دھوبی ویلفیئر سنٹرل کمیٹی، رحمن ملک، صدر تیلی برادری، راکیش کمار ورما، وشوکرما سبھا و دیگران موجود تھے ۔
اس موقع پر ریلی میں شامل ہوئے شرکاء نے 27فیصد ریزرویشن کا زور دار مطالبہ کیا ۔ریاسی میں بات کرتے ہوئے او بی سی سماج کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نریش کمار ورما نے کہاکہ پری میٹرک کلاسز، پوسٹ میٹرک کلاسز کے او بی سی طلباء اور اعلیٰ تعلیم کے طلباء کو تین سال سے اسکالرشپ نہیں مل رہاہے جس کی وجہ سے اکثر طلباء اپنی تعلیم کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ جموں وکشمیر میں 27فیصد ریزرویشن کا نفاذ کیا جائے اور او بی سی طبقات کے مسائل کا ازاکیا جائے۔