اوڑی کامختصر دورہ،مہلوک پولیس اہلکار کے لواحقین سے تعزیت

0
0

جے کے این ایس
بارہمولہ؍؍بارہمولہ قصبہ کے شوکت علی اسٹیڈیم میں عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے بعدمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اوڑی جاکر کچھ ماہ قبل ایک تصادم آرائی کے دوران مارے گئے پولیس اہلکار کے لواحقین کیساتھ یکجہتی اورتعزیت کااظہارکیا ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو مہلوک پولیس اہلکارمدثراحمد شیخ عرف بنداس کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔مرکزی وزیرداخلہ نیمقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے افراد کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔یادرہے مذکورہ پولیس اہلکار مدثر شیخ عرف بنداس بھائی کچھ ماہ قبل بارہمولہ ضلع کے کریری علاقہ میں اس سام مئی کے مہینے میں ملی ٹنٹوں کیساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران ازجان ہوا تھا۔اس انکائونٹرمیں جیش محمد سے وابستہ تین پاکستانی ملی ٹنٹمارے گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا