اول سے نویں جماعت تک کے امتحانات مارچ سیشن میں منعقد ہونے کے قوی امکانات: ناظم تعلیمات

0
0

سری نگر، 6 اکتوبر (یو این آئی) ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیرتصدق حسین میر کا کہنا ہے کہ اول سے نویں جماعت تک کے طلبا کے امتحانات کا مارچ سیشن میں منعقد ہونے کے قوی امکانات ہیں اور اس سلسلے میں ایک دو دنوں کے اندر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
موصوف ڈائریکٹر نے جمعرات کو یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ’ہم نے حکومت کوتجویز بھیج دی ہے اور اس سلسلے میں ایک دو دنوں کے اندر حتمی فیصلہ لیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں دسمبر کے آخری ہفتے تک سرمائی تعطیلات نہیں کی جائیں گی اور اول سے نویں جماعت تک کے تمام امتحانات مارچ میں منعقد کئے جائیں گے‘۔
قابل ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے کشمیر میں امتحانات مارچ سیشن میں کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس سلسلے میں دسویں سے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات مارچ سیشن سے منعقد کرانے کا پہلے ہی حکم جاری کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وادی میں اول سے بارہویں جماعتوں تک امتحانات نومبر دسمبر سیشن میں منعقد ہوتے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا