اولیائے کاملین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے عقائد و نظریات کی حفاظت ہوتی ہے: علمائے اہلسنت

0
0

دارالعلوم غوثیہ مصباح العلوم پنجگرائیں میں گیارہویں شریف کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد

ایم شفیع رضوی

 

نگروٹہ؍؍دارالعلوم غوثیہ مصباح العلوم سیری کلاں میں زیر صدارت حضرت مولانا مفتی پیر سید مظہر حسین شاہ مصباحی سرپرست اعلی ادارہ ھذا گیارہویں شریف کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس علمائے کرام کے ساتھ ساتھ عوام الناس نے بھی شمولیت فرمائی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے اولیائے کرام کی سیرت طیبہ پر بلخصوص پیران پیر روشن ضمیر غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی ؒکی سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ پرفتن دور میں معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی بد عقیدگی سے معاشرہ کو پاک رکھنے کے لیے اولیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Abdul_Qadir_Gilani
انہوںنے کہاکہ اولیائے کرام نے اپنی پوری زندگی مالک حقیقیکی اور اس کے پیارے رسولؐ کی تابعداری کرتے ہوئے گزار کر دنیا والوں کو بھی مالک حقیقیکی تابعداری کرنے کی وصیت فرماتے رہے ہیں۔ غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی ؒنے اپنی پوری زندگی دینی تعلیمات کو عام کرنے میں گزاری ہے اور عوام الناس کی تعلیم و تربیت کرتے رہے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ اولیائے کرام کے نام پر مجالس کا انعقاد کرنے کا یہ مقصد نہیں ہے کہ طرح طرح کے پکوان پکائے جائیں کھائے ،جائیں بلکہ علمائے کرام کی زبانی تعلیمات اولیائے کرام کو سننا اور ان پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ ایسی محفلوں کا انعقاد کرنے کا مقصد اس وقت پورا ہوگا جب ہم تعلیمات اولیائے کرام کو عملی طور پر اپنی زندگیوں میں ڈال لیں گے اور اولیائے کرام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گے ۔اس وقت ہماری ایسی مجالس کا انعقاد کرنے کا مقصد پورا ہوگا موجودہ پرفتن دور میں اپنے
گھروں میں دینی ماحول پیدا کیا جائے اورقران و سنت کے مطابق اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی جائے۔
اس موقع پر خطاب کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا مفتی لیاقت علی نعیمی امام و خطیب جامع مسجد شریف سدرہ جموں، حضرت مولانا مفتی محمد اقبال مصباحی امام و خطیب جامع مسجد شریف اپر رگوڑا جموں اور دیگر علمائے کرام ائمہ مساجد شامل ہوئے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا