اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل اسمبلی کااجلاس ، 2022 کے ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ

0
0

ےواین این
بنکاک //کرکٹ کو 2022ایشین گیمز میں شامل کرلیا گیا۔یہ فیصلہ بنکاک میں ہونے والے اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 2022 کے ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایشین گیمز میں کرکٹ کا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائےگا اور ان مقابلوں میں آسٹریلیا سمیت اوشیانا ممالک کو بھی شمولیت کی دعوت دی جائےگی۔ایشن گیمز 2022 کی میزبانی چین کا شہر ہانگ زو کرےگا جو کہ 10 ستمبر 2022 سے 25 ستمبر 2022 تک جاری رہیں گے۔اس سے پہلے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں بھی کرکٹ مقابلے ہوئے جس میں پاکستان ویمن ٹیم نے گولڈ میڈلز جیتے جبکہ مینز میں گولڈ میڈل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے نام رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا