ممبئی، یکم ستمبر (یو این آئی) پیرس اولمپکس میں تمغہ فاتح منو بھاکر اور امن سہراوت سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن معروف گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) سیزن 16 میں حصہ لیں گے۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Mumbai
منو بھاکر اور امن سہراوت ان دنوں پیرس 2024 اولمپک جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ منو بھاکر اور امن سہراوت کوئز شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی 16’ میں نظر آنے والے ہیں۔ 05 ستمبر کو نشر ہونے والی ایک خصوصی ایپی سوڈ میں، دونوں کھلاڑی شو کی رونق بڑھائیں گے۔
‘کون بنے گا کروڑ پتی 16’ کے پرڈیوسرکے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین پرومو میں اعلان کیا گیا ہے کہ شو میں تمغہ فاتح منو بھاکر اور امن سہراوت کی عزت افزائی کی جائے گی ۔