اوقاف معاملات کے بہانے آپسی بھائی چارہ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی وزیر اعلیٰ کے سامنے مولانا سعید احمد حبیب کی ملی مسائل پر دلیرانہ وکالت

0
0

ازوال ڈیسک
پونچھوزیر اعلیٰ کی جانب سے پونچھ میں دربار کے انعقاد کے موقع پر جہاں دسیوں وفود نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور ان کے سامنے اپنے مطالبات اور مسائل رکھے وہاں تنظیم علماءاہل سنت والجماعت پونچھ کے وفد نے تنظیم کے صدر مولانا سعید احمد حبیب کی قیادت میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اس موقعہ پر تنظیم نے دیگر مطالبات کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ پونچھ اوقاف کے معاملات کو درست کیا جائے اور اوقاف کے نظام کو مو¿ثر بنایاجائے اور تمام معاملات کا منصفانہ حل نکالا جائے بالخصوص گذشتہ دنوں اوقاف معاملات کے بہانے جس طرح سے کچھ عناصر نے مذہبی منافرت کو پھیلانے کی کوشش کی اور پونچھ کے بھائی چارہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اس طرح کسی کو بھی پونچھ کے بھائی چارہ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی مولانا نے ایسی کوششوں کی مذمت کی مولانا نے کہا کہ ضلع بھر میں اوقاف املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور اوقاف املاک کو مسلم طبقہ کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کیا جائے مولانا نے کہا کہ اوقاف املاک کے معاملات میں کوئی غلط اندراج نہیں ہوا ہے بلکہ چند عناصر صرف سیاسی مفادات کی خاطر اوقاف کے بہانے سماج میں زہر گھولنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کو قطعاً اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی مولانا نے کہا کہ پونچھ ائرفیلڈ جو اوقاف کی ملک ہے اس کا معاوضہ دیا جانا چاہئے اس موقعہ پر مولانا نے وزیر اعلیٰ سے ریاست بھر میں شراب کی پابندی کا بھی مطالبہ کیا اور شہید آصفہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا مولانا نے وزیر اعلیٰ سے مخاطب ہوکر کہا کہ کاش یہاں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ بھی ہوتے تو وہ پوچھتے کہ آخر ہمارا سماج کس طرف جارہا ہے اور ہمارے سماج کو کیا ہوگیا ہے ایک قاتل کا تحفظ ایک ایسی شرمناک بات ہے جس کو سوچنے پر بھی شرم محسوس ہوتی ہے مولانانے وزیر اعلیٰ سے اس معاملہ میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی کہ وہ جلد شہید آصفہ کو انصاف دلائیں وفد نے علامہ انورشاہ کشمیریؒ کے نام سے منسوب ایک تحقیقی ادارہ کھولنے کی اور عربی وفارسی زبان کو تمام اسکولوں کالجوں میں بطور نصاب داخل کرنے اور مغل روڈ پر جلد ٹنل کی تعمیر کاکام شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا مولانا سعید احمد حبیب کی جانب سے سماج کے اہم معاملات کو وزیر اعلیٰ کے سامنے دلیرانہ طور سے پیش کرنے پر سراہنا کی جارہی ہے جو وقت کی اہم ضرورت تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا