اورنگ آباد میں کار نہر میں الٹ گئی، پانچ لوگوں کی موت

0
0

اورنگ آباد، 13 اگست (یو این آئی) بہار میں ضلع اورنگ آباد کے داؤد نگر تھانہ علاقے میں منگل کے روز سون نہر میں کار الٹنے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔
داؤد نگر کے سب ڈویژنل پولس افسر رشی راج نے بتایا کہ کار میں سوار لوگ درشن اور پوجا کے لیے ضلع روہتاس کے گپتا دھام گئے تھے۔ وہاں سے واپس آتے ہوئے منگل کی صبح ان کی کار بے قابو ہو گئی اور بارون-داؤد نگر کینال روڈ پر چمن بیگھا گاؤں کے نزدیک نہر میں گر گئی۔ نہر میں پانی زیادہ ہونے کے باعث کار میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر پولس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور مقامی گاؤں والوں کی مدد سے کار میں سوار تمام مہلوکہ افراد کی لاشوں کو باہر نکالا۔
مسٹر رشی راج نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت دیپک کمار (38)، کنہائی رائے (37)، روہت کمار (12)، نارائن چوہان (30) اور روی کمار (32) کے طور پر ہوئی ہے، جو راجیو نگر تھانہ علاقہ کے باشندے تھے۔ حادثہ کے بارے میں لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا